کسی سفارتی عملے کو نکالنے کی پوزیشن میں نہیں۔سعد رضوی عوام کا سوچیں۔شیخ رشید

Oct 26, 2021 | 21:47:PM

 (24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم مذہبی تنظیم کی جانب فرانسیسی سفارتکار کی ملک سے بے دخلی کے معاملے میں حکومت اور 22 کروڑ کی مجبوریاں ہیں، ہم بین الاقوامی  دباؤ میں آجائیں گے، کالعدم مذہبی تنظیم کے ساتھ فورتھ شیڈول سمیت دیگر مسائل پر بات کرچکے ہیں ،کسی سفارتخانے کو بند کرنے یا سفارتی عملے کو نکالنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ذہبی تنظیم کے ساتھ فورتھ شیڈول سمیت دیگر مسائل پر بات کرچکے ہیں جبکہ فرانسیسی سفارتکار کا انخلا ہمارے لئے مشکلات کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ راستے کھلنے کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے منگل کوراستے کھول دینے کا وعدہ کیا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ فرانسیسی سفارتکار کی ملک سے بے دخلی کے علاوہ کوئی دوسرے تحفظات نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفارتکار کی بے دخلی کا معاملہ مسائل پیدا کرے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہا کہ دیگر مسائل قابل ذکر نہیں ہیں تاہم سفارتکار کی بے دخلی سے پورپی ممالک کے ساتھ کیے مسائل جنم لیں گے جبکہ ہم معاشی اور دیگر بحران کا سامنا کررہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فرانسیسی سفارتکار کی بے دخلی کے معاملے میں حکومت اور 22 کروڑ عوام کی مجبوریاں ہیں اور یہ عالمی دباؤ کا باعث بنے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تنظیم کے سربراہ سعد رضوی اور ان کی شوریٰ سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ پاکستان اور اس کے عوام کے حوالے سے بہتر سوچیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ فرانسیسی سفیرکا معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے تو اپوزیشن اس کو سپورٹ نہیں کرے گی اور پھر یہ معاملہ اٹھ جائے گا اس لئے میری سے درخواست ہے کہ وہ اس بارے میں سوچیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے ڈی جی آئی ایس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے پاک فوج اور وزیر اعظم ایک پیچ پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت پر یقین نہ ہو تو ہم مسلمان ہی نہیں ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پوری کوشش ہے مہنگائی کو قابو کرے،پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔آریان خان کو گرفتار کرنےوالا این سی بی افسر پر بڑا الزام لگ گیا,اندراج مقدمہ کی درخواست

مزیدخبریں