(ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے،گراﺅنڈ میں موجود پاکستانی تماشائیوںنے سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگا دیئے،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: محمدرضوان نے کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے گزشتہ دنوں پاکستان میں سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے راہِ فرار اختیار کرلی تھی جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے سیریز منسوخ کرنے کیلئے سیکیورٹی کا بہانہ بنایا لیکن انہوں نے کوئی بھی انٹیلی جنس اطلاع شیئر نہیں کی تھی۔
پاکستان کے ساتھ یہ سلوک کرنے والی دونوں ٹیمیں ایسی ہیں جن کی کرکٹ بچانے کیلئے پاکستان نے بڑی قربانی دی اور کورونا ویکسین آنے سے پہلے ان کے ملکوں میں جا کر کرکٹ کھیلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کین ولیمسن نے ٹی 20 کیریئر میں پہلی بار رن آئوٹ کابدتر اعزاز اپنے نام کرلیا