صحافی ارشد شریف کا دوبارہ پوسٹمارٹم ہوگا، اہلیہ کی تصدیق

Oct 26, 2022 | 08:14:AM

(24 نیوز) صحافی ارشد شریف کا دوبارہ پوسٹمارٹم ہوگا۔ ان کی اہلیہ نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی خبر کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی میت اس وقت قائداعظم ہسپتال میں موجود ہے۔ ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال میں کیا جاسکتا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق ارشد شریف کا پاکستان میں بھی پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ وفاقی پولیس اور انتظامیہ پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرے گی۔ پمز اسپتال میں 3 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دے کر پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔

ارشد شریف کی والدہ کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران ایک سینیئر سرجن بھی موجود ہوں۔ حکام کے مطابق ارشد شریف کی میت صبح کے اوقات میں پمز اسپتال منتقل کی جائے گی۔

مزیدخبریں