(24 نیوز) حکومت نے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔آئی ایس آئی کے نمائندے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔
تحقیقاتی ٹیم کینیا جا کر شواہد اکھٹے کرے گی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید کو تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عمر شاہد حامد ڈپٹی ڈی جی آئی بی ٹیم کے ارکان ہوں گے۔
دوسری جانب صحافی ارشد شریف کا دوبارہ پوسٹمارٹم ہوگا۔ ان کی اہلیہ نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی خبر کی تصدیق کر دی۔
ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی میت اس وقت قائداعظم ہسپتال میں موجود ہے۔ ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال میں کیا جاسکتا ہے۔
اہلخانہ کے مطابق ارشد شریف کا پاکستان میں بھی پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ وفاقی پولیس اور انتظامیہ پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرے گی۔ پمز اسپتال میں 3 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دے کر پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔
ارشد شریف کی والدہ کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران ایک سینیئر سرجن بھی موجود ہوں۔ حکام کے مطابق ارشد شریف کی میت صبح کے اوقات میں پمز اسپتال منتقل کی جائے گی۔