(24 نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 52 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 512 ٹیسٹ کئے گئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 69 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این آئی ایچ کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی میں سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔ کراچی میں کورونا کے 1 ہزار 935 ٹیسٹ کیے گئے۔
لاہور میں کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 97 فیصد رہی جبکہ لاہور میں کورونا کے 932 ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔
راولپنڈی میں کورونا کے 660 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 مریض رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 45 فیصد رہی۔
پشاور میں کورونا کے 413 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 97 فیصد تک پہنچ گئی۔