لاہور: برقع پوش ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور ایک بار پھر ٹارگٹ کلرز کی زد میں آگیا، بھتہ نا دینے پر ایک اور شخص کا قتل ہوگیا۔
شاد باغ کے علاقے میں برقع پوش شوٹرز کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت محمد علی بٹ کے نام سے ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب جانے والے کنٹینر سے 75 کلوگرام نشہ آور گولیاں برآمد
اس کا بھائی فیصل بٹ بھی ایک ماہ قبل قتل ہوا تھا اور مقتول محمد علی بٹ اپنے بھائی کے قتل کیس کا مدعی تھا۔ پولیس کے مطابق بیرون ملک سے فیصل بٹ کو بھتے کے لیے کالز آرہی تھیں۔
اس سے پہلے بھی سابق ڈی ایس پی سی آئی اے محمد علی بٹ نے دو شوٹرز کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے بیرون ملک سے ٹارگٹ ملنے کا اعتراف کیا تھا۔ بیرون ملک بیٹھے ڈان کی جانب سے سی آئی اے پولیس افسران کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔
واضح رہے کہ شادباغ میں ایک ماہ میں ٹارگٹ کلنگ کا تیسرا واقعہ ہے۔