جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا اسلام آباد لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان

Oct 26, 2022 | 11:30:AM
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کے اعلان کے بعد جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے اسلام آباد لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کے اعلان کے بعد جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے اسلام آباد لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد کی جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے قائدین سے ملاقات ہوئی، جس میں چیئرمین تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک اور اسلام آباد لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔

صدر تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا پرویز خٹک، علی محمد خان اور مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی بھی ہمراہ تھے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے قائدین مولانا شجاع الملک اور سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان سمیت دیگر نے خیر مقدم کیا۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے ملک بھر سے اپنے تنظیمی یونٹس متحرک کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے لانگ مارچ میں شرکت کے اعلان کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔

دونوں جماعتوں کے مابین دو طرفہ تعاون کی مختلف جہتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی کمیٹیوں کے قیام و تحریک پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔