ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئرلینڈ کا انگلینڈ کو 158 رنز کا ہدف

Oct 26, 2022 | 11:42:AM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئرلینڈ کا انگلینڈ کو 158 رنز کا ہدف
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 158 رنز کا ہدف دے دیا۔

میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرش ٹیم 19ویں اوور میں 157 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان اینڈی بالبرنی نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں پال اسٹرلنگ 14، لورکن ٹکر 34، کرٹس کیمفر 13، مارک ایڈیر 4، بیری میکارتھی 3، فیون ہینڈ ایک جبکہ ہیری ٹییکٹر اور جارج ڈوکریل بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔

انگلش بالرز کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے تین تین جبکہ سیم کرن دو اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔