(ویب ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں سردیوں سے قبل ہی کئی کئی گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ۔
شہر کے کئی علاقوں میں گیس پائپ لائنوں کی مرمت نہ کیے جانے سے گیس معطل ہے اور صارفین کی شکایت ہے کہ سوئی سدرن والے خراب لائنوں کی مرمت ہی نہیں کرتے۔
شہر قائد کے علاقے لائنز ایریا میں صرف2 گھنٹے رات گئے گیس آتی ہے جس کے باعث علاقہ مکین مہنگے سلینڈر خریدنے اور لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔
یاد رہے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے صارفین نے ایل پی جی سلنڈر کی بکنگ شروع کر دی ۔ کمپنی میں مجموعی طور پر 5500 صارفین نے ایل پی جی سلنڈر کے لئے اپلائی کیا ،لاہور ریجن میں 2500 صارفین کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر کے لئے درخواست دی گئی ،ذرائع کے مطابق ماہ نومبر میں کمپنی 16000 صارفین کو سلنڈر دے گی۔مجموعی طور پر موسم سرما میں ایک لاکھ سلنڈر فروخت کیا جائیگا،ایک قومی شناختی کارڈ پر دو مرتبہ ایل پی جی خریدی جا سکے گی۔