قومی اسکواڈ کا پرتھ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مقابلے کے لیے قومی ٹیم کا پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی پریکٹس سیشن کے لیے موجود ہیں جن میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہنواز دھانی، فخر زمان، عثمان قادر، محمد حارث، محمد حسنین اور خوشدل شاہ شریک ہیں۔
Training in the nets ahead of our second game ✅#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/r8d71QV4Cv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 26, 2022
ٹریننگ سیشن میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئرلینڈ کا انگلینڈ کو 158 رنز کا ہدف
پاکستان ٹیم کا آپشنل نیٹ سیشن ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہے گا جس کے بعد قومی ٹیم رات کو ایک بار پھر آپٹس اسٹیڈیم میں ہی فیلڈنگ پریکٹس کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا دوسرا میچ کل پرتھ میں کھیلے گی۔