(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج سُپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے میچ کی دوسری اننگز میں ایک مرتبہ پھر بارش شروع ہوگئی۔
158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر صفر، ایلکس ہیلز 7 اور بین اسٹوکس 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
انگلینڈ نے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز اسکور کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئرلینڈ کا انگلینڈ کو 158 رنز کا ہدف
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں میچ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا،1.3 اوورز میں 11 رنز بنانے کے بعد میلبرن میں ایک مرتبہ پھر بارش ہوئی۔
بعدازاں میچ دوبارہ شروع ہوا اور آئر لینڈ نے 19.2 اوورز میں 157 رنز اسکور کیے۔