توہین عدالت :عمران خان ایک بار پھر عدالت طلب

Oct 26, 2022 | 14:43:PM
سپریم کورٹ , تحریک انصاف ,عمران خان ,توہین عدالت,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔


عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ عمران خان کی ڈی چوک کال توہین عدالت ہے، 26 مئی کو صبح جناح ایونیو پر 6 بجے ریلی ختم کی گئی، عمران خان مختص جگہ سے گزر کر بلیو ایریا آئے اور ریلی ختم کی، مختص مقام ایچ نائن سے 4 کلومیٹر آگے آکرعمران خان نے ریلی ختم کی۔
 ضرور پڑھیں : ارشد شریف قتل:تحقیقاتی ٹیم سے آئی ایس آئی کے نمائندے کو نکال دیا گیا

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ یقین دہانی عمران خان کی جانب سے وکلا نے دی تھی، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ بابر اعوان، فیصل چوہدری نے عمران خان کی طرف سے یقین دہانی کروائی تھی، یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ سڑکیں بلاک ہوں گی نہ مختص مقام سے آگے جائیں گے۔


چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عمران خان کے بیان سے لگتا ہے انہیں عدالتی حکم سے آگاہ کیا گیا، عمران خان نے کہا سپریم کورٹ نے رکاوٹیں ہٹانے کا کہا ہے، عمران خان کو کیا بتایا گیا اصل سوال یہ ہے، عمران خان آکر عدالت کو واضح کر دیں کس نے کیا کہا تھا۔