(24 نیوز) محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کو من پسند نمبرز لگانے کے شوقین افراد کیلئے وینٹی پلیٹس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز کی جانب سے من پسند ناموں، ہیروز، اہم مقامات اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر نمبر پلیٹس کے اجراء کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور میں سموگ کے ڈیرے، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
وینٹی پلیٹس کے ایس او پیز، قیمتوں کے تعین اور اجراء کے لیے حکومت ہائی پاور کمیٹی تشکیل دے گی۔ کمیٹی کی تشکیل کے لیے حکومت کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔
5 سال قبل تھرڈ پارٹی نے وینٹی پلیٹس کے حوالے سے ورکنگ مکمل کی تھی تاہم بزدار سرکار نے منصوبے پر کام روک دیا تھا۔
حکومت کی جانب سے بڑا ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے دوبارہ وینٹی پلیٹس کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کمیٹی کی سفارشات کے مطابق وینٹی پلیٹس کے اجراء کا آغاز کیا جائے گا۔