سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد مریم نواز نےٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شدید ردعمل کے بعد مرحوم صحافی ارشد شریف کے بارے میں غیر حساس ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ قتل ہونے والے صحافی اپنے ٹاک شوز میں اپنی والدہ کلثوم نواز کی موت کا مذاق اڑایا کرتا تھے اس لیے اس کا انجام عبرتناک ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کو اس واقعے سے سبق سیکھنا چاہیے۔
نتیجتاً اس حساس ٹویٹ پر شدید ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد مریم نواز نےٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا اور اپنے ایک اور معذرت خواہانہ ٹویٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سیکھنا تھا۔
My tweet was NOT aimed at mocking someone but about learning our lessons from the past. I am undoing the tweet & apologise for the hurt it may have caused to the aggrieved which never was my intention. May no one ever have to go through this pain. Prayers for the bereaved family.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 25, 2022