سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد مریم نواز نےٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا

Oct 26, 2022 | 16:02:PM

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب  صدر مریم نواز نے شدید ردعمل کے بعد  مرحوم صحافی ارشد شریف کے بارے میں غیر حساس ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ قتل ہونے والے صحافی اپنے ٹاک شوز میں اپنی والدہ کلثوم نواز کی موت کا مذاق اڑایا کرتا تھے اس لیے اس کا انجام عبرتناک ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کو اس واقعے سے سبق سیکھنا چاہیے۔

نتیجتاً اس حساس ٹویٹ پر شدید ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد مریم نواز نےٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا اور اپنے ایک اور معذرت خواہانہ ٹویٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سیکھنا تھا۔

مزیدخبریں