عمران خان ارشد شریف کے جنازہ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟

Oct 26, 2022 | 17:12:PM

(24نیوز)تحریک انصاف کے چئیرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان ارشد شریف کے جنازہ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟

ذرائع کے مطابق قریبی ساتھیوں کی طرف سے عمران خان پر جنازہ میں شرکت کیلئے دباؤ ڈالا جانے لگا،کپتان کے جنازوں میں شرکت سے گریز پر مختلف حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں،عمران خان اپنے دیرینہ ساتھی نعیم الحق کے جنازہ میں شریک نہیں ہوئے،سابق وزیراعظم محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر کے جنازے سے بھی غیرحاضر رہے،عمران خان قریبی رفقاء اور مشاہیر کے جنازوں سے گریز پرتنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں
صحافی ارشد شریف عمران خان کے بیانئے کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتے رہے،عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کے بعد سخت ترین بیانات بھی دیئے۔

ضرور پڑھیں : ارشد شریف قتل: آئی ایس آئی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ نہیں

قریبی ساتھیوں نے مشورہ دیا ہے کہ عمران خان ارشد شریف کے نماز جنازہ میں لازمی شرکت کریں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اشک شوئی کیلئے عمران خان لاہور میں غائبانہ نماز جنازہ رکھوا سکتے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو کسی نےارشدشریف کےجنازہ میں شرکت سےروک دیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کوکسی نے میت کے قریب جانے سےمنع کیاہے،پارٹی کی جانب سے جنازہ میں شرکت کیلئے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے،لاہورمیں غائبانہ نماز جنازہ کے انتظام پرغور کیا جانے لگا۔

مزیدخبریں