عمران خان کا لانگ مارچ انقلاب کیلئے نہیں ،مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے، نوازشریف 

Oct 26, 2022 | 17:35:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہناتھا کہ عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔قائد ن لیگ نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی درخواست پر سعودی عرب میں قیدپاکستانیوں کو رہا ئی مل گئی

مزیدخبریں