پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اوگرا نے عدالت میں جواب جمع کروادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، اوگرا سمیت دیگر فریقین کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروادیا گیا، عدالت نے درخواست گزاروں کو جواب الجواب کیلئے آئندہ سماعت تک مہلت دیدی.
تفصیلات کےمطابق جسٹس شاہدکریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی ، حکومت اور اوگرا کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ قانونی تقاضوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنا حکومتی پالیسی ہے جس میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم پاکستان میں بڑھا دی گئیں،پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی میکانزم موجود نہیں، 15 روز بعد مزید قیمت بڑھا دی جائیں گی، پٹرولیم مصنوعات کے متعلق پہلے بھی درخواستیں دائر کیں۔
قیمتوں میں اضافے کیلئے ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بہت بڑھ جائےگی،عام شہریوں کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہوجائے گا، استدعا ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔