سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Oct 26, 2022 | 17:50:PM
 سونا ,مہنگا ،فی تولہ,عالمی مارکیٹ,انٹربینک , ڈالر
کیپشن: سونا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا  ہوگیا،ایک تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوگیا۔
ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی،10 گرام سونا 1542 روپے مہنگا ہوگیا،10 گرام سونا 1 لاکھ 28 ہزار 772 روپے کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی 1580 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر مہنگا ہوکر 1668 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے مہنگاہوکر 224.40 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 4.05 روپے اضافے سے 224.70 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 7 روپے مہنگاہوکر 259.50 روپے پر پہنچ گیا،امارتی درہم 30 پیسے اضافے سے 64.30 روپے کا ہوگیا،سعودی ریال 50 پیسے اضافے سے 59.60 روپے کا ہوگیا۔

 انٹر بینک میں  ڈالر نے2 روز نیچے آنے کے بعد آج پھر اڑان  بھر لی جبکہ پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے۔

  آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 219 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔