عوام پرایک بار پھر بجلی بم گرادیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے ایک اور بری خبر، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 9 روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیپرا نے ستمبر کی ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ اس سلسلے میں اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔قبل ازیں سی پی پی اے کی جانب سے ستمبر کے لیے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا تھا۔چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فرق پڑرہا ہے۔اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو آئندہ مہینوں میں بجلی سستی ہوگی۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایل این جی کے زائد یا کم استعمال کا کمرشل آڈٹ کیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ اس اقدام سے صارفین کو کیا فائدہ ہوا۔