سپریم کورٹ میں شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر مبینہ جسمانی تشدد اور ریمانڈ کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور تفتیشی افسر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے پاکستان کو گندم درآمد کرنے کی پیشکش کردی