(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس پیرا سیٹامول کی قیمت بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پیرا سیٹامول پلین 500 ملی گرام کی قیمت 1 روپے 87 پیسے سے بڑھا کر 2 روپے 35 پیسے کرنے پر اتفاق ہوگیاہے،پیرا سیٹامول ایکسٹرا 500 ملی گرام کی قیمت 2 روپے 19 پیسے سے بڑھا کر 2 روپے 75 پیسے کرنے پر اتفاق کیاگیاہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ پیرا سیٹامول مائع کی قیمت 104 روپے 80 پیسے سے بڑھا کر 117 روپے 60 پیسے کرنے پر اتفاق کیاگیاہے،دوا ساز کمپنیوں نے پیراسیٹامول کی پیداوار فوری شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خزانہ کاکہناہے کہ پیرا سیٹامول کے خام مال کی درآمدی قیمت بڑھ چکی ہے ،پیرا سیٹامول کی پیداواری قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب کا لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان