لاہور میں لانگ مارچ بڑا سوچ سمجھ کر پلان کیا، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں لانگ مارچ بڑا سوچ سمجھ کر پلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، چیئرمین تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی اور رہنماؤں سے خطاب کیا ۔عمران خان کا کہناتھا کہ لاہور میں لانگ مارچ بڑا سوچ سمجھ کر پلان کیا ہے، الیکشن کمیشن کی مکمل حمایت کے باوجود ہم نے ان کو الیکشن میں شکست دی، حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جا رہی، پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا کرائسسز کبھی نہیں آیا،ان کاکہناتھا کہ ہم مسلسل عدالتی پیشیاں بھگت رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کمپنی کے درمیان پیرا سیٹامول کی قیمت بڑھانے پر اتفاق