لانگ مارچ فلاپ ہو گا،فیصل واوڈا نے خونی مارچ کا کہہ دیا، نوازشریف 

Oct 26, 2022 | 23:25:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ میری بات لکھ لیں لانگ مارچ فلاپ ہو گا، اب فیصل واوڈا نے بھی کہہ دیا ہے کہ لانگ مارچ خونی ہو گا۔ 
لندن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ عمران خان کوئی انقلاب نہیں لا رہا،لوگوں نے عمران خان کا انقلاب چار سالہ حکومت میں دیکھ لیا ہے،یہ صرف اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہ رہے ہیں۔
قائد ن لیگ کا کہناتھا کہ آرمی چیف کسی پارٹی کا نہیں بلکہ ایک ملکی ادارے کا سربراہ ہوتا ہے،عمران خان انقلابی بندہ نہیں جھوٹا آدمی ہے،لوگوں کو چور کہتا ہے خود سب سے بڑا چور ہے۔
انہوں نے کہاکہ مجھے بتائیں فارن فنڈنگ سے بڑی کون سی چوری ہے ،پچاس ارب اور توشہ خانہ سے بڑا کوئی سکینڈل نہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان انتہائی غلط آدمی ہے،میں عمران خان نہیں جو بغیر سوچے سمجھے بات کر دوں،بہت سے رازوں سے پردہ اٹھ رہا ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کا کہناتھا کہ لانگ مارچ کا مقصد فتنہ پھیلانا ہے،ان کا پلان اے، پلان بی اور پلان سی بھی فیل ہو رہا ہے،اب ان کی کوشش ہے کوئی نیا انتشار پھیلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی ، فیصل واوڈا کا الزام

مزیدخبریں