ٹوینٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز نے پاکستانی کرکٹرز کو کھیل کی اقدار پرغورکرنے پر زور دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) 24 نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں سابق کرکٹرز نے کھیل کی اقدار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو صرف کھیل پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہئیے اور دیگر تمام عوامل کو نظر انداز کرنا چاہئیے۔
سابق کرکٹرسلیم ملک کا کہنا تھا کہ بڑے کھلاڑی پریشر کو برداشت کرتے ہیں اور اپنی کارکردگی کو بہتر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب کھلاڑی کچھ وقت میدان میں گزارتا ہے تو اسے پھر ہجوم اور دیگر تمام عوامل سے بے نیاز ہوجاتا ہے اور آہستہ آہستہ اس مقام پر آجاتا ہے کہ اس کی تمام توجہ اس کے کھیل پر مرکوز ہوجاتی ہے۔ پھر اس کا کھیل مزید بہتر ہو جاتا ہے۔
سابق فاسٹ باولر محمد عامرکا کہنا تھا کہ کھلاڑی کو یاد رکھنا چاہئیے کہ کھیل میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں اس لئے اسے اپنے آپ کو تیار رکھنا چاہئیے کہ جب وہ اچھا کھیل پیش کر رہا ہو تو ذیادہ پر اعتمادی بھی نقصان دہ ہے اور بے اعتمادی بھی اس لئے کھلاڑی کو استقامت کا پہلو نہیں چھورنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مٰن نے مشکل حالات کو ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا اور اپنے آپ کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی اور اسی بنا پر اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوا۔
سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض نے کہا کہ بڑے کھلاڑی کو اپنی تیاری پوری رکھنی چاہئے اور مشکل حالات کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے کیونکہ کھیل میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں اور بڑے کھلاڑی میں یہی خصوصیت ہوتی ہے کہ وہ اپنے ماحول اور دیگر عوامل سے بے نیاز ہو کہ اپنے کھیل کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اسی بنا پر وہ مشکل حالات سے نبردآزما ہو کے اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔