فیصل واوڈا پی ٹی آئی سینٹرل کور کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے آﺅٹ ، پارٹی رکنیت بھی معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو پی ٹی آئی سینٹرل کور کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیاگیا،فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز جاری اور پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی جانب سے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیاگیا،فیصل واوڈا کو 2 روز میں اپنی پریس کانفرنس پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،شوکاز کے متن میں کہاگیا ہے کپ پارٹی رکنیت کیوں نہ منسوخ کی جائے دو دن میں جواب دیں ۔
Show cause notice issued to Faisal Vawda! End of story. pic.twitter.com/iUlRyEt7kw
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 26, 2022
اسد عمر اور بابراعوان نے پارٹی پالیسی سے متعلق ٹوئٹس کر دیئے ۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمرنے کہاہے کہ فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی یا موقف نہیں ہے،پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز جاری کیا جا رہا ہے۔
Faisal wavda statement does NOT represent party policy and views. President sind has been told on the instructions of the chairman @ImranKhanPTI, to issue show cause notice to faisal for violating party policy https://t.co/V5f59d9ZaW
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 26, 2022
بابراعوان کاکہناہے کہ لانگ مارچ سے متعلق پالیسی وہی ہے جس کا اعلان عمران خان نے کیا،آئین کے دائرے میں پرامن احتجاج پر قیادت، کارکنان اور عوام یکسو ہیں،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ جمعہ کو شروع ہوگا،گھبرائی ہوئی امپورٹڈ حکومت کے گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
لانگ مارچ کے حوالے سے پالیسی وہی ہے جس کا اعلان عمران خان نے کیا۔ آئین و قانون کے دائرے میں پُرامن احتجاج پر قیادت، کارکنان اور عوام یکسو ہیں۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ جمعہ کو شروع ہوگا۔ گھبرائی ہوئی امپورٹڈ حکومت کے گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) October 26, 2022
مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہاکہ فیصل واڈا کی پریس کانفرنس پی ٹی وی دکھا رہا ہے،سرکاری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ انتظامات کروا رہا ہے،فرخ حبیب کا کہناتھا کہ 9 بجے کا خبر نامہ رکوا کر کسی کے الفاظ لیکن زبان اور چہرہ فیصل واوڈا کا استعمال ہورہا ہے،الیکشن کمیشن سے نااہلی کے بعد اہلیت کے لالچ نے کافی کچھ کمپرومائز کروا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: