امریکی شہر لیوسٹن میں فائرنگ، 22 افراد ہلاک، 60سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ایڈاہو کے شہر لیوسٹن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ 60سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مین میں فائرنگ کے واقعات تین مختلف مقامات پر ہوئے، حملہ آور نے ریسٹورنٹ، لوکل بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن سنٹر میں موجود لوگوں کو نشانہ بنایا، ملزم کی شناخت رابرٹ کے نام سے ہوئی جسے تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔
BREAKING: At least 22 people are dead and as many as 50 are hurt after a man opened fire at several locations in Maine, law enforcement officials say. The suspect is still at-large. https://t.co/foRPf6roqH
— NBC4 Washington (@nbcwashington) October 26, 2023
مزید پڑھیں: صادق آباد، گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ، میاں بیوی اور بچہ جاں بحق
فائرنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔