پی آئی اے کا مالی بحران شدید،49 پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) پہلے واجبات ادا کرو پھر مزید ایندھن لو پی ایس او نے پی آئی اے کو کرارا جواب دے دیا،پی ایس او کو ساڑھے 13 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود پی آیس او نے کریڈٹ لمٹ سے زائد ایندھن نہ دیا ،ایندھن کی کمی کے باعث بھی پی آئی اے کی آج کی 49 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا مالی بحران تاحال جاری ہے،پی ایس او کو ساڑھے 13 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود پی آیس او نے کریڈٹ لمٹ سے زائد ایندھن نہ دیا،ایندھن کی کمی کے باعث بھی پی آئی اے کی آج کی 49 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔تازہ ادائیگی کے بعد پی آئی اے کے مخصوص طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق آج کراچی سے اسلام آباد کی 5 پروازیں منسوخ ہوئی،پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368، پی کے 369، پی کے 370، کراچی سے تربت کی پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502 منسوخ ہوئی،کراچی سے لاہور کی 4 پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305 منسوخ،کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی سے سکھر کی پروازیں پی کے 536 اور پی کے 537 منسوخ کی گئی۔
ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 331، اسلام آباد سے ملتان کی پروازیں پی کے 681، پی کے 682، شارجہ سے ملتان کی پرواز پی کے 294 بھی منسوخ،کراچی سے دبئی کی پروازیں پی کے 213، پی کے 208، کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 732 منسوخ،فیصل آباد سے مسقط کی پروازیں پی کے 165 اور پی کے 166، لاہور سے مسقط کی پروازیں پی کے 229، پی کے 230 کینسل،دوحہ سے لاہور کی پرواز پی کے 280، دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 204 بھی منسوخ ہوئی ہے۔
سیالکوٹ سے ابوظہبی کی پروازیں پی کے 177 اور 178، سیالکوٹ سے دمام کی پروازیں پی کے 243 اور پی کے 244، دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 180 بھی منسوخ کر دی گئی۔
اسلام آباد سے اسکردو کی پروازیں پی کے 451، پی کے 452 کینسل،اسلام آباد سے گلگت کی پروازیں پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605، پی کے 606 بھی منسوخ
اسلام آباد سے چترال کی پروازیں پی کے 660 اور 661، اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 211 منسوخ،اسلام آباد سے جدہ پرواز پی کے 841، اسلام آباد سے ابوظہی کی پروازیں پی کے 261، پی کے 262 بھی منسوخ پروازوں کے شیڈول میں شامل ہیں۔
پشاور سے دوحہ کی پرواز پی کے 285، پشاور سے ابوظہبی کی پروازیں پی کے 217، پی کے 218، جدہ سے پشاور کی پرواز پی کے 736 بھی منسوخ کی گئی ہے۔حکام کے مطابق اس وقت فضا میں پی آئی اے کے صرف چار طیارے محو پرواز ہیں ،اسلام آباد سے کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 894 تاخیر سے روانہ ہوئی،پی کے 894 نےرات سوا ایک بجے روانہ ہونا تھا جو صبح ساڑھے آٹھ روانہ ہوئی۔