(24نیوز)افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی سے متعلق پاکستان میں برطانیہ کے سفارتخانے کی وضاحت سامنے آگئی۔
پاکستان میں برطانیہ کے سفارتخانے کے ترجما ن کا کہنا ہےکہ برطانیہ صرف ان افغانیوں کو ہی پروازیں فراہم کررہا ہےجو آبادکاری اسکیم کا حصہ ہیں،اسکیم میں شامل اور سفر کیلئے کلیئر افغانیوں کیلئے مخصوص پروازوں میں سیٹیں مختص ہیں۔
ترجمان نے مزیدکہاکہ وہ افغان باشندے جو آباد کاری اسکیم کا حصہ نہیں وہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا سفرنہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بس بہت ہوا،نگران وزیر داخلہ بول پڑے
گزشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2 ہزار افغان پناہ گزینوں کو برطانیہ روانہ کیا جائے گا،چارٹرڈ پروازوں کا آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا،پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی 26 اکتوبر سے ہوگی۔