دیپیکا اور رنویر کی شادی کی ویڈیو پہلی بار منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو 5 سال بعد پہلی بار منظر عام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جوڑے کی شادی کی ویڈیو معروف بھارتی پروگرام 'کافی ود کرن' میں شیئر کی گئی جس کے آٹھویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں پہلی مرتبہ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ شرکت کر کے شو کے پہلے ہی ایپیسوڈ کو سپر ہٹ بنا دیا۔
ویڈیو میں بالی ووڈ اسٹار جوڑی کی شادی کی مختلف تقریبات کی جھلکیاں دیکھائی گئی ہیں، ویڈیو کا آغاز ایک پارٹی کی تقریب سے ہوا جس میں رنویر سنگھ مہمانوں کے سامنے دیپیکا کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
ویڈیو کلپ میں مہندی کی تقریب میں رنویر سنگھ خوشی سے ناچتے نظر آرہے ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون کی خوشی انکے چہرے سے عیاں ہے۔ مذکورہ ویڈٖیو میں ’دیپ ویر‘ کی منگنی، مہندی اور شادی کے خاص و یادگار لمحات شامل کیے گئے ہیں اور اسی کے ساتھ وقفے وقفے سے رنویر سنگھ، ان کے والد اور دیپیکا پڈوکون اس شادی کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے بھی نظر آئے۔
مزید پڑھیں: قیمتوں میں بڑی کمی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی
ویڈیو میں دیپیکا اور رنویر کے چہروں سے عیاں سچی خوش، مختلف جھلکیوں میں نظر آتے رومانوی رنگ اور دونوں کے ایک دوسرے کیلئے بولے گئے محبت سے بھرپور الفاظ نے اس اسٹار جوڑی کے مداحوں کو خوشی کے مارے رونے پر مجبور کردیا ہے۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔