کراچی: نجی بینک میں 80 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات

Oct 26, 2023 | 13:20:PM
کراچی کے علاقے سینٹرل شادمان ٹاؤن کے نجی بینک میں 80 لاکھ روپے  سے زائد ڈکیتی کی واردات پر پولیس افسران کو صرف 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری) کراچی کے علاقے سینٹرل شادمان ٹاؤن کے نجی بینک میں 80 لاکھ روپے  سے زائد ڈکیتی کی واردات پر پولیس افسران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ بریگیڈئیر حارث نواز کا متعلقہ پولیس افسران کو صرف 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا جس کے مطابق 48 گھنٹے میں بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتار اور رقم برآمد نا ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  حکومت کے نان ٹیکس ریونیو میں 243 ارب روپے کا اضافہ

پولیس افسران کو دیے گئے الٹی میٹم کے 18 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ پولیس افسران واقعے کے ملزمان کی گرفتار کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔