(محمد عمران )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سابق ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کوساتھیوں نے الوداع کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹک سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے کے ساتھیوں نے لارنس پور میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کر دیا، سابق ممبربلدیہ اٹک حاجی اکرم نے میجر طاہر صادق کےساتھ رفاقت کاپول کھول دیا، حاجی اکرم کا کہنا تھا کہ میجر طاہر صادق کو انگلی پکڑ کرسیاست میں چلناسکھایا،اب میجرنہیں میں خودلیڈرہوں،میجر طاہرصادق کے دوسرے ساتھی ملک افتخار اعوان نے ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ،الیکشن میں حصہ لینے کے لئے ملک افتخار نے برطانوی شہریت بھی چھوڑنےکااعلان کردیا،پریس کانفرنس میں ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک طاہر اعوان بھی موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب اور سندھ حکومت ایک پیج پر