غزہ : الجزیرہ کے فلسطینی صحافی کے گھر اسرائیلی حملہ،اہلِ خانہ شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں الجزیرہ کےنمائندے فلسطینی صحافی وائل الدحدوح کی اہلیہ اور کمسن بچے شہید ہوگئے جبکہ خاندان کے کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
7 اکتوبر سے جاری اسرائیل اور فلسطین تنازع میں اسرائیلی جارحیت کے حملوں کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ دینے والے الجزیرہ ٹی وی کے نمائندے بیورو چیف وائل الدحدوح کی اہلیہ اور دو بچے غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں جان کی بازی ہار گئے۔
Aljazeera' s brave veteran journalist Wael Dahdouh's wife, son and daughter were killed in an Israeli airstrike which targeted a shelter house they had fled to. Wael received the news while on air covering the nonstop Israeli strikes on Gaza! pic.twitter.com/G2Z8UreboU
— Mohamed Moawad (@moawady) October 25, 2023
واقعہ اس وقت پیش آیا جب وائل الدحدوح اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے تھے اور سارا دن اسرائیلی فضائی حملوں کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ میں مصروف تھے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی اور وکلاء سے ملاقات کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے وائل الدوحدوح کا بیٹا ہائی اسکول کے فائنل ایئر میں پڑھتا تھا جبکہ ان کی بیٹی 7 سال کی تھی، صحافی نے اپنے خاندان کو حفاظت کیلئے النصرت کیمپ منتقل کیا تھا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے فلسطینی شہداء کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں 2 ہزار 700 سے زیادہ بچے شامل ہیں، زخمیوں کی تعداد 17 ہزار سے زیادہ ہے۔