(دورنایاب)نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آنے والی حکومت کیلئے بہتر حالات چھوڑ کر جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی محسن نقوی خالد بٹ چوک انڈر پاس کا دورہ کرنے پہنچ گئے اور جاری تعمیراتی کاموں کا معائینہ کیا ،انہوں نے بروقت انڈر پاس سے مٹی نکالنے کے اقدام کو سراہا،جبکہ چیف انجنئیر ایل ڈی اے اسرار سعید نے پراجیکٹ پر وزیراعلی محسن نقوی کو بریفنگ دی،وزیراعلی نے بیرل میں سے گاڑی گزاری اور ٹریک کا معاینہ کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد چوک انڈر پاس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ 10 ستمبر کو اس پروجیکٹ کو شروع کیا گیا تھا,ابھی 50 دن نہیں ہوئے اور کام مکمل کر لیا گیا ، 10 دن گیس کی پائپ لائن کی وجہ سے کام نہیں ہوسکا,انہوں نے کہا کہ گھوڑا چوک کا پروجیکٹ نومبر میں مکمل ہو جائے گا,اس پروجیکٹ کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا.
وزیراعلی محسن نقوی نےمنشیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات بہت اہم ایشو ہے ہماری نوجوان نسل کو ٹارگٹ کیا جا رہا,یورنیوسٹوں میں منشیات کے تدارک کی لئے آئے روز اجلاس کر رہے ہیں۔
انہوں نے حکومتی بجٹ کے حوالے سے بات کی کہ پنجاب کا بجٹ خسارے میں نہیں ہے،ہم کوشش کر رہے آنے والی حکومت کے لئے اچھے حالات چھوڑ کر جائیں،پنجاب کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں،ہم نے گندم کے سود کی مد میں ڈیڑھ سو ارب کی ادائیگیاں کی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اور سندھ حکومت ایک پیج پر
محسن نقوی نے کہا کہ ساڑھے تین سو ارب پینشنز کی مد میں ادا کرنا پڑتا ہے،ہم نے کوشش کی ہے کہ آنے والی حکومت کے لئے بہتر حالات چھوڑ کر جائیں،ہم نے فنانشل معاملات کو بہتر نہ بنایا تو تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں ہونگے۔
اس موقع پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا ، ڈی سی رافیعہ حیدر ، سی ٹی او کیپٹن ر مستنصر فیروز سمیت دیگر افسران موجود تھے۔