عدالت نے پرویز الہی کو شوگر مل کیس سے ڈسچارج کر دیا

Oct 26, 2023 | 16:55:PM

(شاہین عتیق)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شوگر مل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈسچارچ کر دیا.

 تفصیلا ت کے  مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پرویز الہی کے وکلا نے اینٹی کرپشن کے بعد دوسرے شوگر مل کیس میں دلائل دیئے گئے،عدالت  میں شوگر مل کیس میں اینٹی کرپشن نے پرویزالہی کا ریمانڈ مانگا تھا,جس پر  پرویز الہی کے وکیل کا کہنا تھا یہ جسمانی ریمانڈ کا نہیں بلکہ ڈسچارج کا کیس بنتا ہے، اینٹی کرپشن یہ بتائے جسمانی ریمانڈ کس جرم کی تفتیش کے لیے مانگ رہی ہے۔

پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ پورے معاملے سے پرویز الہی کا کوئی تعلق نہیں ، ایک کمیثی بنائی گئی جس نے شوگر مل کا کوٹہ بڑھانے پر فیصلہ کیا گیا، مونس الہی مل کے پارٹنر ہیں اس میں پرویز الہی کا کیا قصور ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے شوگر مل کیس میں پرویز الہی کا ریمانڈ دینے سے انکار کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے محفوظ فیصلہ  سناتے ہوئے پرویز الہی کو شوگر مل کیس سے ڈسچارج کردیا۔

عدالت نےلکھا کہ پرویزا لہی کے خلاف کوئی شہادت موجود نہیں لہذا ان کو کیس ڈسچارج کیا جاتا ہے, پنجاب اسمبلی کیس میں ابھی وکلا کی بحث  ہونی ہے،جس کے بعد عدالت  ریمانڈ دینے یا نہ دینے پر فیصلہ دے گی۔

عدالت کا مزید کہناتھا کہ لاہور ہائی کورٹ سے  ابھی تک  محفوظ فیصلہ جاری نہیں ہوا،فیصلے سے قبل آپ اپنے دلائل مکمل کرالیں،جب ہائی کورٹ کا فیصلہ آئے گا عدالت اس فیصلے کی،روشنی میں دونوں کے دلائل پر  فیصلہ سنا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کا معاملہ ، پہلی فلائٹ انگلینڈ روانہ

مزیدخبریں