قوم کے مجرموں کاحساب ہو گا یا نہیں ؟ صحافی کے سوال پر نواز شریف کا جواب آ گیا

Oct 26, 2023 | 17:31:PM

(روزینہ علی ، اویس کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر  صحافیوں نے نواز شریف  سے دل کی بات پوچھ لی ۔ 

تفصیلات کے مطابق کمرہ عدالت میں صحافیوں نے نواز شریف سوالو ں کے جواب  دینے سے گریزاں نظر آئے ، صحافی نے سوال کیا کہ الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے ؟ نواز شریف نے عدالت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہاں سے تو فری ہو جائیں ، صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا قوم کے مجرموں کاحساب ہو گا یا نہیں ؟ 

 نواز شریف نے اس سوال کا جواب نہ دیا بلکہ صرف مسکرا دیئے ،صحافی نے سوال کیا کہ سویلین بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ؟ نواز شریف نے جواب دیا کہ 1947 میں بھی سویلین بالادستی تھی تو ہم آزاد ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :ایون فیلڈ ,العزیزیہ ریفرنس ،سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیلیں بحال

مزیدخبریں