قطری عدالت نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سُنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد مںصور) قطر کی ایک عدالت نے بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کو سزائے موت سنادی۔ بھارتی حکومت نے قطر میں بھارتیوں کو سزائے موت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کی تفصیلات کا انتظار ہے، معاملے کو قطری حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔
بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قطر کی کمپنی میں کام کرنے والے 8 بھارتیوں کو قطر کی عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔
اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ قطر کی عدالت کے فیصلے سے گہرے صدمے میں ہیں، قطری عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام قانونی اقدامات کریں گے۔
????Breaking:— #Qatar court sentences 8 former #IndianNavy officers to death on spying charges
— South Asian Perspective (@SAnPerspective) October 26, 2023
— The sentenced Indian officers worked at Qatar’s Dahra Global Technologies and Consulting Services
— Qatari authorities had disclosed that they were #spying on Qatar’s secret submarine… pic.twitter.com/kxZPOsWCbz
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مقدمے کی حساس نوعیت کی وجہ سے اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔
خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل بھارتی میڈیا نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کے قطر میں گرفتار ہونے سے متعلق بتایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی افسران کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں قطر میں 2022ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارتی بحریہ کے سابق افسران قطری بحریہ کیلئے ساز و سامان بنانے والی کمپنی میں کام کر رہے تھے۔