پی آئی اے کے مالی بحران کے حل کی جانب اہم قدم، پی ایس او کو مزید 7 کروڑ ادا کردیے گئے

Oct 26, 2023 | 18:26:PM
پی آئی اے کے مالی بحران کے حل کی جانب اہم قدم، پی ایس او کو مزید 7 کروڑ ادا کردیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کو مالی بحران سے نکالنے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اس حوالے سے پی آئی اے کی جانب سے پاکستان سٹیٹ آئل کو مزید 7 کروڑ ادا کردیے گئے ہیں۔

پی ایس او ذرائع کے مطابق آج 7 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی 8 پروازوں کی ری فیولنگ کیلئے فہرست بھی دی گئی ہے جن میں 6 انٹرنیشنل اور 2 اندرون ملک کی پروازیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  پیٹرول مہنگا اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان

خیال رہے کہ ملکی مالی حالات کے باعث بین الاقوامی اداروں کا پی آئی اے پر مبینہ عدم اعتماد کا اظہار اور حکومت کی عدم توجہی کے باعث ایئرلائن کو اپنی تاریخ کے سنگین مالی بحران کا سامنا ہے۔