(طیب سیف)ٹک ٹاک نے سال 2023 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں غلط معلومات سے نمٹنے اور محفوظ اور جامع مقام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے،رپورٹ میں ٹک ٹاک کے احتساب کے ذریعے اعتماد حاصل کرنے اور اپنی کمیونٹی کے لیے محفوظ اور دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کے عزم پر بھی زور دیا گیا ہے۔
جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ41 لاکھ سے زیادہ ویڈیوز ہٹائی گئیں، رپورٹ کے مطابق مذکورہ سہ ماہی کے دوران، پاکستان میں، 83.6 فیصد ویڈیوز کسی صارف کے دیکھنے سے پہلےہی ہٹائی دی گئیں۔
عالمی سطح پر، 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران، 10 کروڑ 64 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کی گئیں،یہ تعداد ٹک ٹاک پر اپ لوڈکی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.7 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق خود کار طریقے سے عالمی سطح پر چھ کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ویڈیوزکو ہٹایا گیا،نوجوان صارفین کے تحفظ کے پیش نظر عالمی سطح پر، 13 سال سے کم عمر افراد کے ایک کروڑ اٹھاسی لاکھ سے زائد اکاؤنٹس حذف کیے گئے۔