ڈالرمستحکم رہنے کے باوجود سعودی ریال اورامارتی درہم کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ڈالر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282 روپے پر برقرار رہا جبکہ سعودی ریال اور امارتی درہم کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282 روپے پر برقرار رہا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 297 روپے پر اور برطانوی پاونڈ 342.50 روپے پر برقرار رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 10 پیسے اضافے سے 79 روپے کا ہوگیا اور سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 75.20 روپے کا ہوگیا۔