(انوشہ جعفری)کراچی کے علاقے شادمان میں نجی بینک میں 80 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 6 ملزمان نے اسلحے کے زور پر بنک عملے کو یرغمال بنا کر 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی ، نگران وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نے پولیس کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزما ن کو ٹریس کرتے ہوئے رقم سمیت گرفتار کر لیا۔
ملزمان کو سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے نے صبح 6 بجے گرفتارکیا اور مزید تفتیش کیلئے اس خبرکو لوگوں سے چھپائے رکھا۔
ایڈشنل آئی جی کراچی ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اصل مودہ کیا تھا؟ اہم خبر آگئی