بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اشفاق) ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے قریب ظفروال اور چاروا سیکٹر پر سیزفائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب رینجرز کی جانب سے دشمن کی اس بزدلانہ کارروائی پر بھرپور جواب دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ظفروال سیکٹر میں کواڈ کاپٹر ڈرون سے دراندازی کی کوشش کی جسے پاکستانی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔ اس ناکامی پر بوکلاہٹ کا شکار ہوکر بھارتی فوج کی جانب سے ظفروال اور چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پاکستانی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ہر پاکستانی کی سلامتی اہم، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
اس تمام صورتحال میں سرحدی دیہاتوں میں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے مساجد میں اعلانات کیے جارہے ہیں اور شہری انتظامیہ اس حوالے سے شہریوں کو مکمل تعاون فراہم کررہی ہے جبکہ جروال، بدوال، بھلادپور، سیدنیوال،کوٹلی خواجہ، لدھا گنگ، جھمٹ، کھوکھر چھبہ اور ٹھیکریوال میں بھارتی گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔