بابر اعظم نے شاداب اور رضوان کوکیوں ڈانٹا؟عمر گل کا بڑا انکشاف

Oct 26, 2023 | 22:00:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو میدان میں سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں کو مشورہ دینا پسند نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں عمر گل نے انکشاف کیا کہ وہ جب قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کا حصہ تھے تب بابر نے ایک سیریز کے دوران محمد رضوان اور شاداب خان کو مشورہ دینے پر ڈانٹا تھا۔عمر گل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ جتنے بھی سینئر کھلاڑی ہوتے ہیں وہ دباؤ پڑنے کی صورت میں فوراً بولر کے پاس جاتے ہیں اور اس سے بات کرتے ہیں یا کپتان کے ذریعے اپنا پیغام بھجواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ کوچنگ سٹاف میں شامل تھا تب میں نے ایک دو واقعات ایسے دیکھے جہاں شاداب اور رضوان نے بولرز کو بتانے کی کوشش کی تو وہاں ان کو کپتان بابر اعظم کی جانب سے ڈانٹ پڑی،سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ شاید ان کے ذہنوں میں یہی بات ہو جس کی وجہ سے ورلڈکپ میں کوئی سینئر کھلاڑی بولرز کے پاس نہیں جا رہا یا ہو سکتا ہے انہیں منع کیا گیا ہو کیونکہ عام طور پر سینئر کھلاڑی بتاتے ہیں لیکن یہاں ایسا نہیں ہو رہا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کو ابتک کا بڑا جھٹکا،اہم فاسٹ بولر جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

مزیدخبریں