(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہاہے کہ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم جمعے کا میچ جیتنے کے ساتھ ورلڈکپ میں نیا موڑ اختیار کرے گی اور سیمی فائنل میں پہنچے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ کا آغاز بہت اچھا کیا تھا اور ہالینڈ اور سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے دو میچز شاندار انداز میں جیتے تھے تاہم پھر اسے لگاتار تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جو انڈیا، آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف تھے۔پاکستان ٹیم وہ ہمیشہ مشکل صورتحال میں غیرمعمولی پرفارمنس دیتی ہے جس کی ایک مثال گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اس کا فائنل میں پہنچنا ہے اس سے قبل 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں جب ٹورنامنٹ میں خراب آغاز کے باوجود ٹیم نے زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے نہ صرف فائنل تک رسائی حاصل کی تھی بلکہ اسے جیتا بھی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کی کمی؟