(محمد عمران)اٹک کے علاقے جتیال میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر کی رہائش گاہ پر پولیس نے کارروائی کی تاہم کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
ضلعی صدر 9 مئی کے واقعہ میں دہشتگردی کے مقدمہ کے پولیس کو مطلوب ہیں، قاضی احمد اکبر 9 مئی سے کئی ساتھیوں سمیت روپوش ہیں۔
قاضی احمد اکبر نے اپنے ٹویٹ میں پولیس چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے میرے گھر میں شدید توڑ پھوڑ کی،قاضی احمد اکبر کا کہناتھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کی کمی؟