(ویب ڈیسک)امریکا کی دوسری سب سے طویل العمر خاتون 115 سال کی عمر میں چل بسیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الزبیتھ فرانسس امریکا میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ اور دنیا کی تیسری معمر ترین شخصیت تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الزبیتھ فرانسس کی موت عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوئی، ان کی موت اہلِ خانہ کی موجودگی میں ہوئی،انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت امریکی شہر ہوسٹن میں گزارا۔
یہ بھی پڑھیں : ذرا بچ کے دکھاؤ!! نیا ٹریفک قانون آگیا،سزاؤں کا اعلان
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الزبیتھ فرانسس نے رواں سال ہی اپنی 115 ویں سالگرہ منائی تھی۔
خیال رہے کہ دنیا کی دوسری معمر ترین خاتون سپین کی ماریہ برانیاس موریرا 117سال کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں جس کے بعد الزبیتھ فرانسس کو امریکا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔