ساجد خان بڑے ریکارڈکے قریب،عمران اور عبدالقادر کی برابری سے چند قدم دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کے آف سپنرساجد خان ا ایک ایسے ریکارڈ کے قریب ہیں جو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ٹیسٹ کی تاریخ میں انہیں 2 لیجنڈری کرکٹرزکے برابرکردے گا،ایک عمران خان اور دوسرے مرحوم عبد القادر۔
ٹیسٹ کی تاریخ میں صرف دو کھلاڑیوں نے ایک ہی میچ میں 10 وکٹیں لیں اور 4 چھکے لگائے ہیں۔ دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے یعنی عمران خان اور عبدالقادر۔ اگر ساجد خان مزید 3 وکٹیں لے لیتے ہیں تو وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پاکستان کے تیسرے کرکٹر بن سکتے ہیں۔
دنیائے کرکٹ میں ایسا کارنامہ کوئی اور کھلاڑی سر انجام نہیں دے سکا ہے ،یہ اعزاز 147 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلے بھی پاکستان کے پاس تھا اور اب بھی پاکستان کے پاس رہے گا۔
ساجد خان اب تک میچ میں 7 کھلاڑی آئوٹ کرچکے ہیں۔48 رنزکی پہلی اننگ میں انہوں نے 4 چھکے بھی لگائے تھے۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹاپ پر ہے۔