لاہور میں فضائی معیار خراب، بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Oct 26, 2024 | 10:15:AM

(کومل اسلم ) شہر لاہور  کی فضا بد ستور آلودہ ہے ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 204 ریکارڈ جبکہ محکمہ موسمیا ت  نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا ۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا، جس کے باعث آنکھوں کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور شہر کے موسم میں تبدیلی ،صبح کے ا وقات میں ہلکی ٹھنڈ محسوس کی جانے لگی،ماہرین کا کہنا تھا کہ رواں سیزن کے دوران شہر میں موسم سرما کادورانیہ انتہائی کم ہو گا، جبکہ فضائی آلودگی کے باعث آنکھوں کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا۔

 سید مراتب علی روڈ 235،امریکی قونصلیٹ میں شرح 209ریکارڈ،جوہر ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 204ریکارڈ کی گئی،شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ،موجودہ درجہ حرارت 27ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مردان میں کمرے کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی

محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں،تاہم ملک کے دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں