امریکی ریپ گلوکار بوہیمیااورنوین مورس کا نیا پنجابی گانا”روب “ریلیز ہوگیا
گاناامریکہ اورلاہور میں شوٹ ہوا،نوین مورس، شاعری میرے دل کی آواز ہے،بوہیمیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد امریکی ریپ گلوکار بوھیمیااورنوین مورس کا نیا پنجابی گانا”روب “ریلیز ہوگیا،گانے کی ویڈیو امریکہ اور لاہور میں عکس بند کی گئی ہے۔
اس حوالے سے گلوکار نوین مورس کا کہنا ہے کہ گانے کو ورلڈ وائیڈ ریلیزکیاگیاہے،میں نے ہمیشہ پنجابی کلچر کو اپنی ویڈیوز میں اُجاگر کیا ہے،میرے سابقہ گانے ،پریتاں،کرتی،تیرے پیچھے،نہی دل لگدا اورہزارہ کی طرح اس گانے کو بھی میوزک حلقوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے،میرے پسندیدہ ریپ سٹار گلوکار بوہیمیا کے ساتھ مشترکہ ویڈیو کا تجربہ بہت خوشگوار رہا،اس ویڈیو کے بعد مزید پروجیکٹس پر بھی کام جاری ہے۔
گانے کے حوالے سے گلوکار بوھیمیا کا کہنا تھا کہ میرے مداح ہمیشہ مجھ سے منفرد انداز گلوکاری کو دیکھنا سننا چاہتے ہیں،فینز کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے گانے تیار کرتا ہوں،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس گانے"روب"کی شاعری میرے دل کی بات ہو،شائقین موسیقی اورمیرے فینز حقیقت پسندانہ ریپ میں کی جانے والی باتیں پسند کرتے ہیں،میرے ساتھ اس مشترکہ گانے کو گلوکار نوین مورس نے بہترین انداز میں پرفارم کیا ہے ، گانے کو ریلیز کے بعد سے اب تک بہت پذیرائی مل رہی ہے۔