جیل خانہ جات کے افسران کیلئے خوشخبری ،تنخواہوں میں اضافہ

سندھ حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، آئی جی جیل سندھ کی تنخواہ 80 ہزار بڑھ گئی

Oct 26, 2024 | 10:30:AM

(احسن عباسی)جیل خانہ جات کے افسران کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

سندھ حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، سینئر اور جونیئر آفیسرز کی تنخواہیں پولیس کے افسروں کی تنخواہوں کے برابر کر دی گئی ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی جیل سندھ کی تنخواہ میں 80 ہزار کا اضافہ کیا گیاہے جبکہ ڈی آئی جی، اے آئی جی اور سینئر سپرنٹنڈنٹ گریڈ 19 کے افسران کیلئے 66 ہزار کا اضافہ عمل میں لایا گیا ہے ۔

ایس پی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی تنخواہوں میں 51200 کا اضافہ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کیلئے ماہانہ 29200 کا اضافہ کیا گیاہے ۔

دوسری طرف اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل و دیگر کو 19688 روپے اضافی ملیں گے۔

مزیدخبریں